کوئٹہ(نیوزڈیسک)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں استعفے دینے کے بعد مسلم لیگ(ن) کی حکومت کوبلوچستان میں ایک سیاسی بحران پیش آنے کاخدشہ ہے کیونکہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کی اتحادی حکومت ہے ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا سیاسی بحران پیچیدہ ہے۔ مفاہمتی پالیسوں کو موثر بنانے کے لئے سب کو متحد ہونا پڑے گا .کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بلوچستان کے مسئلے پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی مخلوط حکومت کو وفاق کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ جمہوری قوتوں نے بلوچستان کے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے مجھے کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ متعارف کرایا گیا۔ حکومت نے تعلیم اور صحت کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے کا موقع دینگے۔ گوادر میں لینڈ مافیا کا خاتمہ کیا ہے اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔