پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

10 دنوں میں پی آئی اے کی 30 پروازیں منسوخ

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی 29 جولائی سے 7 اگست کے دوران 30 مقامی اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ ہوئیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 29 جولائی کو 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ انتظامیہ نے اُسی دن لاہور-دمام-لاہور کیلئے A-320 طیارےکے بجائے B-777 استعمال کیا، جس کی وجہ سے تقریباً 150 نشستیں خالی رہیں۔دوسری جانب، لاہور-کراچی کی پرواز PK-305 کیلئے B-777 کے بجائے A-320 طیارہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجہ میں بھاری آف لوڈنگ کرنا پڑی۔31 جولائی کو ائیر لائن نے کراچی-لاہور کی پرواز PK-306 کیلئے B-777 کے بجائے A-320 استعمال کیا، جس کی وجہ سے تقریباً 150 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا۔کراچی-لاہور-کراچی کی پروازوں (PK-306-307 ) کیلئے A-320 کے بجائے B-777 استعمال کرنے کی وجہ سے 150 نشستیں خالی رہ گئیں۔6 اگست کو پانچ پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور-ریاض-لاہور (PK-725-726) اور لاہور-کراچی کی پرواز PK-305 پرA-320 کی جگہ دو B-777 استعمال کیے جانے کی وجہ سے 300 نشستیں خالی رہ گئیں۔پی آئی اے ترجمان عامر میمن نے بتایا کہ قومی ایئر لائن نے اپنے مسافروں کوبہت پہلے ہی پروازیں منسوخ ہونے کا بتا دیا تھا۔انہوں نے کہا’مختلف منزلوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پروازیں کو منسوخ یا مختلف نشستوں والے طیارے استعمال کرنا پڑے‘۔میمن کے مطابق، پی آئی اے 18 اگست سے اسلام آباد – بیجنگ کیلئے ہر ہفتے تیسری جبکہ کراچی-لاہور-کراچی کیلئے روزانہ پانچویں پرواز شروع کرے گا۔ادھر، پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سہیل احمد نے کہا کہ ایک طرف پی آئی اے انتظامیہ ریٹائر پائلٹس کی خدمات حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے تو دوسری جانب مستقبل قریب میں ریٹائر ہونے والے پائلٹس کیلئے معاہدوں کا جواز پیدا کرنے کیلئے دوسرے پائلٹس کی پروموشن خطرے میں ڈالی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے پچھلے چار سالوں سے بڑی تعداد میں کیڈٹ پائلٹس کا تربیتی عمل روک رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…