لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان اور ایازصادق پھر آمنے سامنے- الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عذرداری پر کارروائی کے لئے سترہ اگست کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ایاز صادق کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر حتمی دلائل مکمل کر لیں ورنہ ٹربیونل یکطرفہ کارروائی کرے گی- الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رہنماء شعیب صدیقی کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت شروع کی جس میں لاہور سے پی پی 147 سے منتخب ایم پی اے محسن لطیف کی رکنیت کو چینلج کیا گیا ہے۔ محسن لطیف کے وکیل نے الیکشن ٹربیونل کے روبرو حتمی دلائل دیئے اور انتخابی عذرداری میں لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ٹربیونل نے محسن لطیف کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ شعیب صدیقی نے انیس ہاشمی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر عذرداری میں یہ الزام لگایا کہ پی پی 147 میں دھاندلی ہوئی، اس لئے محسن لطیف کو نااہل قرار دیا جائے۔ ادھر الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عذرداری پر کارروائی کے لئے سترہ اگست کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ایاز صادق کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر حتمی دلائل مکمل کر لیں ورنہ ٹربیونل یکطرفہ کارروائی کرے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں