لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل طلبہ کیلئے دیہاتی علاقوں میں ڈیوٹی کرنا لامی قرار دے دیا گیا ، ایک خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں سرکاری میڈیکل کالجز سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری دی ہے جس کے مطابق سرکاری کالجز میں داخلے کے وقت طلبہ کے لیے تیس لاکھ کے بانڈز جمع کروانا لازمی ہونگے ، میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان طلبہ کے لیے دیہاتی علاقوں میں ڈیونی کرنا لازمی ہوگا انکار کی صورت میں حکومت تعلیم پرسرکاری خرچ ہونے والے 30لاکھ روپے جمع کرائے جانے والے بانڈز کی صورت میں ضبط کر لے ، پالیسی کی تفصیلات کے مطابق اس کا اطلاق موجودہ اور نئے آنے والے طلبہ پر رواں سال سے ہی ہوجائے گا،واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بنائے جانے والی اس پالیسی کا مقصد دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی باہم فراہمی کو ممکن بنایا ہے ،دیکھنے میں آیا ہے کہ میڈیکل کالجز سے ڈاکٹرز بن کر جانے والے طلبا دیہاتی علاقوں میں ڈیوٹی سے گریز کرتے ہیںاور شہری ہسپتالوں کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں