اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے پاکستان سے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرلی اور پارٹی کے معاملات کلی طورپر بلاول بھٹو کے سپرد کردیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اورفریال تالپور میں ملکی سیاست میں جوڑ توڑ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے کیونکہ عزیز بلوچ کے انکشافات اور نظر کا کاکے دفتر سے ملنے والی دستاویزات کے بعد دونوں بہن بھائیوں کی لئے پاکستان میں گھیرا بہت تنگ ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں بیرون ملک چلے گئے اور پارٹی کمان بلاول بھٹو زرداری کے سپرد کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کراچی میں آپریشن کرنیوالی قوتوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ کرپشن کیخلاف اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینگے اور کسی بھی کرپٹ رہنما کا ساتھ نہیں دینگے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرپشن جیسی لعنت سے چھٹکا را پا نے کیلئے پارٹی کے اندر بے دریغ آپریشن کریں گے اور پارٹی کے دوبارہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر بنایا جائیگا۔