کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ناراض بلوچ دہشت گرد ہیں، امن کو خراب کرنے میں افغانستان اور بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں میں بہترین حکمت عملی اور فورسز کی کاروائیوں سے حالات بہتری کی طرف جار ہے ہیں ، امن خراب کرنے میں افغانی ایجنسی این ڈی ایس اور را ملوث ہیں ، بلوچ علیحدگی پسند مسلح گروپ قوم کے نام پر نوجوان بلوچوں کو گمراہ کر رہے ہیں ، ناراض بلوچ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، وفاق اور تمام فورسز صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں