اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تجزیہ کاروں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے قومی ، صوبائی اور سینٹ سے مستعفی ہونے کے فیصلے کو اندرونی اختلافات قرار دیدیا ۔ واضح رہے کہ متحدہ کے اراکین سندھ اورقومی اسمبلی اور سینیٹ سے مستعفی ہوچکے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے مطابق ایم کیو ایم کے استعفوں کا مقصد حکومت پر دبائو ڈالنا نہیں ہے بلکہ یہ پارٹی کے اندرونی معاملات کا نتیجہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین نے اسمبلیوں سے استعفے الطاف حسین کے دبائو پر دیے ہیں کیوں کہ پارٹی میں مائنس ون فارمولے پر تیز ی سے کام جاری ہے اور کچھ اراکین ورہنما کی جانب سے آئند ہ کچھ دنوں میں نئے گروپ کا اعلان کرنے کا امکان تھا ۔