کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی ،سندھ اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان نے اپنے استعفے جمع کرادیئے ہیں ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کو قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کی رکنیت سے استعفے دینے پر مجبور کیا ہے کیونکہ الطاف حسین کو مسلسل ایسی اطلاعات مل رہی تھیں کہ پارٹی میں ”مائنس الطاف“ پالیسی پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور بعض ارکان اسمبلی و سینیٹ کسی بھی وقت نئی قیادت کا اعلان کرنے کے علاوہ نئے گروپ کی تشکیل کا بھی اعلان کرسکتے ہیں ۔تجزیہ نگاروں کے خیال میں الطاف حسین چاہتے تھے کہ اگر ارکان اسمبلی و سینیٹ کو ’مائنس الطاف‘ پالیسی اپنانے یا نئے گروپ کی تشکیل پر آمادہ کر بھی لیا جائے تو انہیں پہلے ہی قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کی نمائندگی سے علیحدہ کردیا جائے ۔