نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو جنرل اسمبلی کی قائمقام صدر نامزد کر دیا گیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر و یوگنڈا کے سفیر سام کوٹیسا نے سات اگست کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو مطلع کیا کہ ان کی عدم موجودگی کے باعث آپ کو 10 تا 24 اگست تک کے لئے اسمبلی کی قائم مقام صدر نامزد کیا جارہا ہے۔اس وقت پاکستان ان 21 ممالک میں شامل ہے جن کے پاس جنرل اسمبلی کی نائب صدارت کا عہدہ ہے۔ملیحہ لودھی کی بطور قائم مقام صدر نامزدگی پاکستان اور خود ان کی ذات پر عالمی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے۔