اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے استعفوں کامعاملہ الگ الگ ہے ۔شیخ رشید نے ان خیالات کااظہارایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید نے کہاکہ ایم کیوایم کودینے کے لئے کسی کے پاس کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ چاہتاہوں کہ ایم کیوایم اسمبلی میں واپس آئے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے استعفوں پرآپریشن کرنے والوں پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ ایم کیوایم کودیوارکے ساتھ نہیں لگاناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے استعفے دینے کافیصلہ جلدی میں کیاجس کااس کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔