پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چیئر مین شپ ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین عمران خان کی جان کو آگئے

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)چیئر مین شپ ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین عمران خان کی جان کو آگئے ،پاکستان تحرےک انصاف کے معطل رہنما جسٹس (ر) وجےہہ الدےن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چھوڑیں گے اور نہ ہی اسے ٹوٹنے دیں گے بلکہ پارٹی کو اےک ادارہ بناکر دم لیں گے ،میری پارٹی رکنیت کی معطلی آئین کے مطابق نہیں،ٹربےونل چاہتا تو عمران خان کی چیئر مین شپ بھی معطل کر سکتا تھا ،ٹربیونل تحلیل ہونے کے بعد عمران خان کی چیئر مین شپ کی پہلے والی حیثیت نہیں رہی ،14اگست کو لاہور میں کنونشن میںآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا کہ ،ہم پارٹی کو چھوڑنے والے نہےں ہےںکےونکہ ہم نے پارٹی خون پسےنہ اےک کر کے بنائی ہوئی ہے اور اس کو ٹوٹنے نہےں دےں گے لےکن پےسے کے بل بوتے پر پارٹی کے الےکشن کو خرےدنے والوں کے خلاف ہیں ۔پارٹی سے قبضہ مافےا کا صفاےا کرنا ناگزےر ہو چکا اور اسی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔14اگست کو لاہور میں پارٹی کنونشن میں سینئررہنما حامد خان کی دعوت پر خصوصی شرکت کروں گا اور نیوز کانفرنس کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے فیصلوں پر عمل کرنے کی بجائے صرف اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے میرے بارے میں جو الزامات لگائے اس پر کیا کارروائی کی گئی۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ہم خیال رہنماں سے ملاقات ہوئی ہے ۔عمران خان کو انکے عہدے سے ہٹانا مقصد نہےں بلکہ پارٹی کو مضبوط بنانے کی تحرےک ہے ۔اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہاکہ پارٹی سے نہےں نکالا گےا ،ممبر شپ معطلی کی کوئی پرواہ نہےں ۔عمران خان نے یہ اس لئے کےا تھا کہ یہ ڈرجائے گا اورباز آجائے گا اورپھر پارٹی سے خارج کردےا جائے گا لےکن اےسا نہےں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ہے انٹرا پارٹی ٹربےونل چاہتا تو عمران خان کی چےئرمےن شپ بھی ختم کرسکتا تھا ۔ ٹربےونل کے فےصلے پر عملد درآمد کرانے کےلئے پارٹی کے اندر تحرےک چلانے کا فےصلہ کےا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹربےونل نے شفاف الےکشن نہ ہونے پرتمام عہدے ختم کر دئےے تھے ،عمران خان کی چےئرمےن شپ ختم تو نہےں کی لےکن اسکی پہلے والی حےثےت نہےں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…