جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں لیگی رہنماﺅں کا جشن

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)مسلم لیگ سندھ کی جانب سے جشن آزادی کی چار روزہ تقریبات کا تیسراروز”جھنڈالگاﺅ جذبہ جگاﺅ ” جشن آزادی کے کارواں کا ملیر قائد آباد ،بھینس کالونی ،گلشن حدید،رزآق آباد،دادوچورنگی،فیوچرکالونی،مانسہرہ کالونی ،لیبر اسکوائر اور پورٹ قاسم پر سبز پرچموں سے سجی طویل بس کا پڑاﺅ! لیگی رہنماﺅں نے شہریوں میں جھنڈے،اور چاند ستارے والی ٹوپیاں تقسیم کی ۔قافلے میں شریک لیگی کارکنوں اور خواتین رہنماﺅں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے قافلے میں شامل ایک الگ ٹرک پر ساﺅنڈ سسٹم پر قومی ترانے ملی نغمے پیش کئے جاتے رہے ۔واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ اس مہم کی دو روزہ تقریبات کی قیادت کرنے کے بعد قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کی مذمت کرنے اور ان بچوں کے والدین سے ملنے قصور کے ایک روز دورے پر موجود ہیں جن کی ہدایت پر سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سندھ نعیم عادل شیخ نے اس مہم کے تیسرے روز کاروان آزادی کی قیادت کو سنبھالا ہے قافلے میں مسلم لیگ کے رہنما ارشاد قائم خانی ،بابر انیس ،رانا زولفقار،کاشف نظامی ،فریدہ لغاری ،شہناز بیگم اور دیگر رہنماﺅںموجود رہے ،اور شہر کی مختلف چورنگیو ں اور بازاروں میں عوام کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ان میں جھنڈے تقسیم کئے ۔اس موقع پر لیگی رہنما نعیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا تھا اور اس کی بقاءاور سلامتی کے لیے مسلم لیگ ہی اپنا کردارادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ 14اگست کے روز ہم جشن آزادی کے دن کو بھرپور انداز میں منائیں گے اس سے قبل ہماری یہ مہم 10اگست کو شروع ہوئی ہے جس میں عوام سے ہمیں بھرپور پزیرائی ملی ہے اور یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج آنے پر شہریوں کی بڑی تعداد اب بازاروں اور تفریح گاہوں کا رخ کررہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کراچی کی عوام اس بار بھرپور انداز میں جشن آزادی کی خوشیوں کو منائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سچے پاکستانیوں کی جماعت ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے قافلے میں شامل ہوجائیں ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…