لاہور (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہے اور قصور واقعے کے مظلوموں کو جلد انصاف نہ ملا تو پےپلز پارٹی وزےر اعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کے لےے تحرےک چلائے گی۔ضلع قصور کے گاﺅں حسےن خان والا میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی کے حالات مےں بہتری لانے کے لےے اقدامات کئے جا رہے ہےں وےسے ہی پنجاب مےں اقدامات اٹھائے جائےں کےونکہ ےہاں کے حالات بھی کچھ مختلف نہےں ہےں۔ انہوں نے ےہاں کے سانحہ کی چےئرمےن بلاول بھٹو اور پےپلز پارٹی کی طرف سے سخت ترےن الفاظ مےں مذمت کی اور کہا کہ پےپلز پارٹی ان کو انصاف دلانے مےں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ انہوں نے جوائنٹ انوےسٹی گےشن ٹےم کی تشکےل پر وہاں کے لوگوں کے عدم اعتماد پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ پےپلز پارٹی اس ضمن مےں انکی حماےت کرتی ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اےس پی انوےسٹی گےشن مجرموں کے ساتھ پارٹی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کےا کہ اےس پی انوےسٹی گےشن کو فورًا ٹرانسفر کےا جائے۔ مےاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ مقامی پولےس نے ےہاں کے مظلوموں کے خلاف جو مقدمات درج کئے ہےں انکو واپس لےا جائے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے واقعہ مےں 14 لوگ پولےس گردی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے لےکن مجرموں کو ابھی تک کوئی سزا نہےں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجرموں کو سزا ہو جاتی تو جرائم پےشہ لوگوں کی ضرور حوصلہ شکنی ہوتی۔ مےاں منظور احمد وٹو کے ہمراہ تنوےر اشرف کائرہ، چوہدری منظور، سہےل ملک، سےد غےور عباس بخاری، مےاں عبدالوحےد، مےاں اےوب،راجہ عامر، مولانا ےوسف اعوان اور حق نواز خان وغےرہ تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں