جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اب کرپشن کرو۔۔۔۔! خیبر پختونخوامیں تاریخی ترمیم منظور

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا احتساب کمیشن ایکٹ 2014 ءمیں ترمیم کی بھی منظوری دی۔ ترامیم کے تحت یہ ایکٹ جنوری 2004 ءکے پہلے دن سے نافذ العمل ہوگا اور یہ ترامیم بھی اسی دن سے فانذ العمل تصور کی جائیں گی۔قانون کے تحت کسی ماتحت عدلیہ کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوگا کہ وہ ملزم کو ضمانت پر رہا کرے تاہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ اس میں شامل نہیں اور نہ ہی اس قانون کے تحت کسی سزایافتہ مجرم کی سزا میں کمی کی جاسکے گی،خیبرپختونخوا کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013اوراحتساب کمیشن ایکٹ2014ءمیں ترمیم کی منظوری دیدی،احتساب کمیشن ایکٹ میں تبدیلی کے بعدایکٹ جنوری2004کے پہلے دن سے نافذ العمل ہوگا وزیراطلاعات مشتاق غنی نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بینہ کا اجلاس وزیر اعلی خیبر پختونخواپرویز خٹک کی زیر صدارت میں منعقدا ہوا۔ کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ءاور احتساب کمیشن ایکٹ 2014 ءمیں بعض ترامیم ، گلوبل الائنس آف ویکسینشن اور امیونائزیشنImmunizations) ( کے سٹاف کو ریگولرائز کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی،انہوںنے کہا کہ کابینہ نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ءمیں ترمیم کی بھی منظوری دی جس کے تحت ناظم ڈسٹرکٹ کونسل کو ناظم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کر دیا گیا۔اسکے علاوہ ناظم اور نائب ناظم ڈسٹرکٹ کونسل یا تحصیل کونسل یا ٹاﺅن کونسل جیسی ہی صورت ہو کا انتخاب کونسل کے کل ممبران کی تعداد کی اکثریت کی بنیاد پر ہوگا۔اگر پہلے انتخاب میں ناظم یا نائب ناظم کل ممبران کی اکثریت کی بنیاد پر ووٹ حاصل نہیںکریگا تو پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کے مابین دوسرا انتخاب ہوگا اور اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والا ہی ناظم یا نائب ناظم جیسی بھی صورت ہو کو منتخب تصور کیا جائے گا۔انتخاب کا عمل تین مرتبہ تین ہفتوں کے دوران ہوگا اور اگر تین ہفتوں کے دوران کوئی بھی امیدوار اکثریت ثابت نہ کر سکے تو متعلقہ ضلعی،تحصیل یا ٹاﺅن کونسل خود بخود تحلیل ہو جائیگی۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات جو پہلے فنانس کمیشن کے ممبر تھے اب وہ کوچیئرمین ہوں گے۔مشتاق غنی کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا احتساب کمیشن ایکٹ 2014 ءمیں ترمیم کی بھی منظوری دی۔ ترامیم کے تحت یہ ایکٹ جنوری 2004 ءکے پہلے دن سے نافذ العمل ہوگا اور یہ ترامیم بھی اسی دن سے فانذ العمل تصور کی جائیں گی۔قانون کے تحت کسی ماتحت عدلیہ کو یہ اختیار حاصل نہیں ہوگا کہ وہ ملزم کو ضمانت پر رہا کرے تاہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ اس میں شامل نہیں اور نہ ہی اس قانون کے تحت کسی سزایافتہ مجرم کی سزا میں کمی کی جاسکے گی۔ان ترامیم کے تحت حکومت کی جانب سے کسی بھی جگہ یا مقام کو پولیس سٹیشن قرار دیا جاسکے گا۔مشتاق غنی نے کہا کہ اہم ضرورت کی صورت میں جس کے تحت فوری ایکشن ضروری ہو ڈائریکٹر جنرل یا اس کی طرف سے کوئی بھی مجاز آفیسر بہتر تحقیقات اورانصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے کسی بھی مقام کو پولیس سٹیشن یا سب جیل قرار دے سکے گا ۔عدالت کسی بھی کیس پر تین ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی۔انہوںنے مزید کہا کہ عدالت سات دنوں سے زیادہ کسی بھی کیس کو ملتوی نہیں کر سکے گی اور کیس کی پیروی روزانہ کی بنیاد پرہوگی۔مشتاق کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے گاوی کے290 ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے اسمبلی میں قانون لانے کی بھی منظوری دی۔ انہوںنے کہا کہ سال 2008 ءمیں ایک بااختیار محکمہ ٹرانسپورٹ قائم کیا گیا۔ لائسنسوں کے اجراءکے علاوہ دیگر متعلقہ فرائض بھی محکمے کے سپرد کئے گئے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے محکمہ پولیس کو درخواست کی کہ وہ ریکارڈ بمعہ سٹاف اور دیگرمشینری محکمہ ٹرانسپورٹ کو مہیا کرے لیکن بعض وجوہات کی بناءپر اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ دریں اثناءوزیر اعلی خیبر پختونخوا نے 22 اپریل 2015ءکو محکمہ داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی چار سفارشات کی منظوری دی



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…