اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرکامران مائیکل نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے جوجوازبناکراستعفے دیئے ہیں وہ جوازنہیں جلدہی پردہ اٹھ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پردوں کے پیچھے کیاہے جلد پردہ اٹھ جائے گا۔کامران مائیکل نے کہاکہ سپیکرقومی اسمبلی سوچ بچارکے بعد ہی ایم کیوایم کے استعفے منظوریانہ منظورکرنے کافیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کواستعفے دینے سے پہلے جوازپیش کرناپڑے گا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے چوبیس ایم این ایز نے قومی اسمبلی میں اپنے استعفے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں جمع کرا دیئے ، متحدہ نے بیرون ملک مقیم ایم این ایز کے استعفے بھی منگوا کر سپیکر کے سپرد کر دیئے
استعفوں کے پیچھے کیاراز ہے ،جلد پردہ اٹھ جائے گا،کامران مائیکل
12
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں