کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیوایم کے مقتول کارکن محمدہاشم کی لاش حیدرآباد کے ٹنڈو یوسف قبرستان میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کی قبر کشائی کی گئی، جس میں رکن رابطہ کمیٹی سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔کراچی سے 3 ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کی لاش 12 جولائی کو لونی کوٹ سپرہائی وے سے ملی، جسے لاوارث قرار دے کر 14 جولائی کو ٹنڈو یوسف قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔لواحقین کو 4 روز قبل اطلاع ملی جس پر قبر کشائی کی گئی، لاش کی کراچی منتقلی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں