پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

خطرہ ٹل گیا،عمران خان کیلئے لاہورہائیکورٹ سے خوشخبری

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے دوران دھرنے کے شرکاءکو پی ٹی وی پر حملے کے لئے اکسایا ، اسلام آباد میں دھرنے سے ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان ہوااوراسلام آباد کے رہائشیوں کی معمولات زندگی متاثر ہوئی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاﺅس پر قبضے کی بھی کوشش کی اور وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 ، پر پورا نہیں اترتے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ درخواست گزار سہیل انور ایڈووکیٹ متاثرہ فریق نہیں ہے اور درخواست گزار داد رسی کے لئے مناسب فورم سے رجوع کرنا چاہئے لہٰذا درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا جائے۔ فاضل عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…