پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہری پور میں ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے (ن) لیگ کے عمر ایوب کی درخواست مسترد

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت نے ہری پور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 میں ضمنی الیکشن رکوانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی درخواست مسترد کر دی ہے تاہم فیصلے کے خلاف ان کی نظر ثانی کی درخواست کے لئے لارجر بنچ تشکیل کرنے کی سمری چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 19 ہری پور میں ضمنی انتخابات پر نظر ثانی اور رکوانے کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے لہذا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ضمنی انتخاب کو روکا جائے، جس پر عدالت کا موقف تھا کہ پہلے بھی اس حلقے میں انتخابات ہوتے رہے ہیں اگر عدالت کا فیصلہ آپ کے حق میں آ گیا تو دوبارہ سے انتخابات ہو جائیں گے لیکن اس وقت ضمنی انتخاب کو روکنا ٹھیک عمل نہیں ہوگا۔دوسری جانب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی جانب سے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ بنانے کی درخواست چیف جسٹس ناصر الملک کو ارسال کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہری پور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کسی بھی قسم کے نا خوشگوا واقعہ سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی تعنیاتی کے لئے مراسلہ بھی پاک فوج کو بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دھاندلی کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمر ایوب کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے این اے 19 ہری پور میں 16 اگست کو ضمنی الیکشن کا اعلان کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…