اسلام آباد(نیوزڈیسک)کورنگی میں زمان ٹاو¿ن پولیس سٹیشن کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں زمان ٹاو¿ن پولیس سٹیشن کی حدود میں پولیس اہلکار ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ چاروں اہلکار راستے میں ہی دم توڑ گئے۔کراچی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی عقیل، کانسٹیبل جمیل، انور اور اختر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔