منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیس کو 400 ویڈیوز دیں‘ ضائع کئے جانے کا خدشہ ہے‘متاثرہ لڑکے کا انکشاف

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) قصور جنسی سکینڈل میں متاثرہ ایک 17سالہ لڑکے نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ بھی اس گینگ کی طرف سے بلیک میل کرنے پر پہلے ہزاروں روپے دیتا رہا، پھر رقم دینے سے انکار پر گینگ کے ارکان نے اسے ساتھ ملکر سرگرم ہونے کا کہا۔نوائے وقت رپورٹرز اشرف جاوید کے مطابق اس نے بتایا کہ اس نے گرفتار افراد کیساتھ ملکر فلمیں بنائی اور انہیں فروخت کیا۔ اس نے بتایا کہ 10 سال کے دوران صرف 400 کے قریب ویڈیوز منظرعام پر آئیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی عمر اس وقت 8 سال تھی جب اس کے ساتھ جنسی تشدد ہوا اور وہ ان پہلے 5 لڑکوں میں شامل ہے جن کے ساتھ زیادتی ہوئی اور ان کی فلم بنائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس نے ریکارڈ سے کئی سو کلپس ریکارڈ ضائع بھی کر دئیے ۔ اس نے بتایا کہ اس نے خود پولیس کو 400 ویڈیوز فراہم کیں۔ واضح رہے کہ ایک موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے بھی ملزم سے 390 ویڈیوز قبضہ میں لینے کی بات کی تھی، لڑکے نے بتایا کہ پولیس ملزموں کو بچا رہی ہے اور تفتیش کار ثبوت چھپا رہے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ پولیس ویڈیوز کو ضائع کر دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…