کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ نے پارلیمنٹ کو خیر باد کہنے کافیصلہ کرلیا ہے اور اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے اسپیکر آغا سراج درانی کو جمع کرادیئے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی آج استعفے دیئے جانے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کے اراکین استعفے دینے ایوان میں پہنچ گئے ، فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں آج ہی استعفے جمع کرائے جائیں گے۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے 51اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر آغا سراج درانی کوپیش کردیئے ہیں، تمام اراکین کے استعفے ہاتھ سے تحریر کیے ہیں۔ استعفے جمع کروانے سے قبل ایم کیو ایم کے اراکین کا پارلیمانی اجلاس ہوا،جس کی صدارت سید سردار احمد نے کی۔