لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں 10 منزل پلازہ میں آتشزدگی سے 1 شخص ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا ۔ آگ پلازہ میں دھواں پھیل گیا اور 50 کے قریب مرد ، خواتین اور بچے محصور ہوکر رہ گئے ، ملحقہ پلازے میں موجود افراد اور اچھر ہ تھانے کے اہلکار سیڑھیاں لگا کر ان کو نکالتے رہے ، اس دوران ریسکیو ایدھی اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا ، تنگ گلیوں اور پلازہ میں ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث لوگوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا ، پلازہ کی فرنٹ سائیڈ سے لفٹر کرین کی مدد سے لوگوں کونکالا گیا ۔ تاہم 28 سالہ نعیم احمد نے جان بچانے کیلئے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی ، وہ شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ ہلاک ہونیوالا نوجوان نعیم خود کو آگ سے بچانے کیلئے 6 منٹ تک بالکونی سے لٹکا رہا ، موقع پر موجود افراد اس کی مدد کرنے کی بجائے موبائل سے ویڈیو ز بناتے رہے اس دوران آگ کی تپش اور دھویں سے بے بس ہو کر نعیم احمد نیچے گر پڑا ، پھر بھی کسی نے اسے پکڑ ن ے کی کوشش نہیں کی ، گرنے سے نعیم احمد شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔