اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 19ہری پور کے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونگے ، الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا ، نجی ٹی کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 19کے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی اور سنگین صورتحا ل سے بچنے کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا ہے جس میں فوج کی تعیناتی کا کہا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوجی اہلکار تعینات کیلئے جائیں گے ، اس کے علاوہ پولیس بھی سیکیورٹی کیلئے موجود ہوگی ، این اے 19میں پولنگ 16اگست کو ہوگی ۔