ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

رواں سال حج اخراجات میں 10 ہزار روپے کمی کی گئی ،وزیر مذہبی امور

datetime 12  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نجی حج گروپ آپریٹر سے معاہدہ 2015 تک ہے ، رواں سال حج اخراجات میں 10 ہزار روپے کمی کی ہے ، نجی شعبہ سے کہا ہے کہ وہ ایگز یکٹو اور اکانومی کے دو پیکیج متعارف کرائیں اور ان عمل کریں ، منگل کو قومی اسمبلی میں میاں عبدالمنان ، نعیمیہ کشور مولانا گوہر شاہ کے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹروں کی جانب سے حجاج کرام کے حوالے سے بھاری اخراجات وصول کرنے کے باوجود انہیں ضروری سہولیات فراہم نہ کئے جانے سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 2005 سے سعودی عرب کے ساتھ طے شدہ پالیسی کے تحت پچاس فیصد حاجی بھجوائے جاتے ہیں ، اس کا باقاعدہ معاہدہ ہوتاہے ، اگر کسی جگہ پر معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو کارروائی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ 2013 ءاور 2014 کے دوران بالترتیب اٹھارہ ٹور آپریٹر کیخلاف کارروائی کی گئی اور 27 لاکھ روپے لے کر واپس کئے گئے 2014 ءمیں چھ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرکے کوٹہ کم کیاگیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…