کراچی (نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو کراچی مین اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہ جلسے سے خطاب میںپارٹی کا جھنڈا اٹھانے کا اعلان کیا اور زور دار انداز میں کہاکہ ” پیپلزپارٹی ختم ہورہی ہے نہ ہوگی ، ایسی باتین کرنے والے احمق ہیں “ اس تقریر کا اہم پہلو یہ تھا کہ اپنے خطاب مین انہوں نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھتو اور والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو کا تو ذکر کیا لیکن دانستہ یا نادانستہ طورپر وہ اپنے والد پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا ذکر نہیں کرسکے ۔ رپورٹر آصف زیدی کے مطابق بلاول کے خطاب میں جن جملوں کا استعمال کیاگیا اور جس طرح پرعزم انداز میں انہوں نے پارٹی کا جھنڈا اٹھانے کی بات کی ، اس سے ظاہر ہورہاہے کہ شاید انہوں نے پیپلزپارٹی کی کمان باقاعدہ طورپر سنبھال لی ہے ، والد کے سیاسی کردار کا ذکر نہ کرنا بھی شاید ان کی آئندہ کی حکمت عملی کا اظہار ہے ۔ یہ بات صحیح ہے یا نہیں ؟ اس کا پتہ چند دن میں چل جائیگا لیکن آصف زرداری کی رہنما کے بغیر بلاول کیا سیاسی کارکردگی دکھائیں گے ؟یہ بہت اہم سوال ہے ۔