لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چین کے صنعتی شہر جیننگ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں توانائی خصوصا مائننگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جس کی مدد سے پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں سے بھی پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا جسے پاکستانی عوام چین کی جانب سے تاریخی سرمایہ کاری پیکیج کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ جس پرچینی وفد کی جانب سے بھی پاک چین دوستی اورہونے والے معاہدوں کوسراہا گیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی انتھک محنت کے پہلے سے معترف ہیں جو کہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکج پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہے، شہباز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اہم اعلان
-
ایرانی ریال کے پاکستانی روپے میں ریٹ نے سب کو حیران کردیا، نئی قیمت سامنے آگئی
-
یکم جولائی 2027 سے گیس سلیب ختم، یکساں ٹیرف کے نفاذ کی تیاری مکمل
-
پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی
-
انکل کو جیل میں رکھا جائے جب تک وہ بوڑھا نہ ہوجائے؛ زیادتی کی شکار بچی کا جج سے مطالبہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
-
افغانوں کے منسوخ کارڈ بحالی کیلیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
لاہور میں باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات
-
آئی فون 18 پرو میکس پر پاکستان میں کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ نئی تفصیل آگئی
-
پشاور: خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری کو قتل کردیا
-
2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ



















































