منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کاپہلا بڑا اقدام

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے میں ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کرلی ہے، قرارداد میںپیسکو چیف کو صوبے بدر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے،خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شرو ع ہوا اجلاس میں جمعیت علماءاسلام( ف) کے مولا نا فضل غفوربونیر میں پولیس گردی کی نشاندہی کرتے ہو ئے کہاکہ تورورسک چوکی کا انچارج محمد علی عوام کو بلاوجہ مارپیٹ کا نشانہ بنا رہے ہیں جس سے عوام میں ریاستی اداروں سے نفرت پید اہورہی ہیں جس پر وزیراعلی کے مشیر برائے قانون امتیاز قریشی نے شفاف تحقیقات اور انکوائری کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے صوبے میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قراردادرکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے پیش کی قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں بارہ سے بائیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہیں ٹرانسفارمرز کئی ہفتوں تک خراب رہتے ہیں اوراکثرعوام اپنی جیب سے ان ٹرانسفارمرز کی مرمت کرواتے ہیں ،لوڈشےڈنگ کی وجہ سے عوام ایک عذاب اورکرب کی زندگی گزاررہے ہیں بارباریقین دہانی کے باوجود اس پر عمل درآمدنہیں ہورہا،صوبے کے وزیراعلی اوروزراءنے اسلام آباد جاکر احتجاج بھی کیا لیکن مرکزی حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں،قرارداد کے مطابق بجلی پیداکرنےوالے صوبے میں نہ تولوڈشےدنگ ختم کی جارہی ہے نہ شےڈول کے مطابق صوبے کوبجلی فراہم کی جارہی ہے اورساتھ ساتھ اوربلنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیا ہے ،جس سے صوبے کے ہرفرد مےں مرکزی حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف نفرت پیداہورہی ہے ،قراردادمیں مطالبہ کیاگیا کہ وفاقی حکومت غیراعلانیہ لوڈشےدنگ کوختم کرے ،بارباریقین دہانی کے باوجود صوبے میں نہ تو لوڈشیڈنگ ختم ہوئی اور نہ ہی شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہیں جس سے مرکزی حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پیداہورہی ہیں ۔قرارداد میں پیسکو چیف کو بھی صوبے سے ٹرانسفرکرنے کامطالبہ کیاگیا ہے۔ایوان نے مشترکہ قرارداد کومتفقہ طورپر منظورکرلی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…