جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

پہلے بھی کالاباغ ڈیم کے مخالف تھے،آئندہ بھی مخالفت کریںگے،اسفندیارولی

datetime 11  اگست‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور اس تحریک نے ہر وقت قربانی کی ایک تاریخ رقم کی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں منعقدہ پارٹی کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ کراچی آپریشن خوش اسلوبی سے جاری ہے جبکہ سیکورٹی فورسز خود اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ اے این پی کے کسی شخص نے شرپسندی کا ساتھ دیا اور نہ ہی اے این پی کے کسی لیڈر نے گرفتار ہونے والے کسی شخص کی سفارش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور اندرونی و بیرونی طور پر ملک مشکلات سے دوچار ہے ان نازک حالات میں قومی یک جہتی اور اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کمزور یا ناکام ہوئی تو یہ صرف پختونوں کی تباہی نہیں بلکہ سارے ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہو گا ،کالاباغ ڈیم کے حوالے سے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کل بھی اس منصوبے کے خلاف تھے آج بھی ہیں اور کل بھی کالاباغ ڈیم کی مخالفت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی کوششوں سے مرکزی حکومت کو پاک چائنہ راہداری منصوبے میں تبدیلی سے روک دیا ہے ۔بابڑہ کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ بابڑہ کے مقام پر پختونوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور سینکڑوں افراد شہید ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف واویلا کر رہی ہے ،جبکہ صوبے کے اثاثے پی ٹی آئی کی مالی معاونت کرنے والی کمپنیوں اور فنانسرز کے حوالے کئے جا رہے ہیں ،اسفندیار ولی خان نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی محنت اور جذبے کے باعث بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کو بہترین نتائج ملے ہیں ، انہوں نے الطاف حسین کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی لیڈر کی طرف سے باہر کی قوتوں کو مدد کیلئے کھلے عام دعوت دینا ملک دشمنی کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہر سطح پر کامیابی سے ہمکنار کر نا ہو گا ،کیونکہ یہی ایک پرامن ملک کے باسیوں کے بہتر مستقبل کیلئے ناگزیر ہے



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…