بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لیگی رہنماءنے کارگل آپریشن پرسوال اٹھادیئے

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور بزرگ مسلم لیگی رہنما لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالمجید ملک نے کہاہے کہ کارگل آپریشن اگر نہ ہوتا تو بڑا ٹھیک ہوتا مگر جنرل پرویز مشرف نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو اس بارے میں بے خبر رکھا اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو بمشکل صدر کلنٹن کے پاس معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنا پڑا اور موجودہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی ابھی تک ختم نہیں ہو رہی یہ کارگل آپریشن کی وجہ سے ہے۔ وہ ٹی وی چکوال ڈاٹ کام کے لائیو پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انٹر ویو کرنے والوں میں سینئر صحافی خواجہ بابر سلیم محمود اور ذوالفقار میر شامل تھے۔ جنرل عبدالمجید ملک نے کہا کہ ضلع چکوال میں ووٹ مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کا ہے ، ہم مسلم لیگی اس ووٹ بینک کو محفوظ کرنے کا عمل عوامی خدمت کے ذریعے کر رہے ہیں اور چونکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہو رہے ہیں لہٰذا مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے والا یقینا کامیاب ہوگا اور ووٹ شیر کے نشان کو پڑنا ہے، امیدوار تھوڑا سا بھی بہتر ہوا تو بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے گا۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور سردار غلام عباس گروپ دنوں اکھٹے ہوکر بھی آجائیں تو مسلم لیگ ن کو شکست نہیں دے سکتے۔ ایک اور سوال کے جواب میں جنرل مجید ملک نے بتایا کہ بے شک دوسرے مرحلے کے الیکشن میں میونسپل کمیٹیوں ، ضلع کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے ٹکٹ رائے ونڈ لاہور میں تقسیم ہونگے۔ جنرل مجید ملک نے تسلیم کیا کہ این اے61میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے درمیان اختلافات شدید ہیں البتہ این اے 60میں پوزیشن مکمل طور پر قابو میں ہے اور ابھی تک صرف تین چار یونین کونسلوں میں تھوڑے مسائل ہیں مگر بلدیاتی شیڈول آتے ہی وہ بھی طے ہو جائیں گے۔ جنرل مجید ملک نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف اکا دکااور سردار غلام عباس گروپ بمشکل تین چار نشستوں پر کامیاب ہوگا۔ جنرل مجید ملک نے دعویٰ کیا کہ ان کی آبائی یونین کونسل جند اعوان میں نعیم اصغر بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہونگے ،جبکہ بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی تو بلا مقابلہ منتخب ہونے کی پوزیشن پر ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ دوسرے مرحلے میں چیئرمینی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے اختلافات کھل کر سامنے آئیں گے اور ہر پارلیمنٹرین کی خواہش ہوگی کہ ضلع چکوال کی چھ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی چیئرمینی اس کے حامی کو ملے۔ جنرل مجید ملک نے مزید کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اتنے اختیارات ضرور ہونے چاہیں کہ وہ اپنے حلقے کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…