پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف پنجاب میں بڑا اقدام

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں غیر اخلاقی ویڈیو زڈاﺅ ن لوڈ نگ کا کاروبار کرنے والے انٹر نیٹ کیفے ٹیریا ز اور موبائل شاپس کی کڑی مانیٹرنگ اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا ،صوبائی حکومت کے ماتحت حساس ادارے کے ذریعے گھناﺅنا کاروبار کرنے والوں کا سراغ لگا کر باقاعدہ گرفتاریاں بھی عمل میںلائی جائیں گی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قصور میں بچوں پر جنسی تشدد کا ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے اسی تناظر میں پنجاب حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ماتحت حساس ادارے کو اس سلسلہ میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں انٹر نیٹ کیفے ٹیریازاور موبائل شاپس کی خفیہ نگرانی کے ذریعے رپورٹ مرتب کرے گا اور گھناﺅنا کاروبار کرنے کے مکمل ثبوت ملنے پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مختلف عمر کے افراد خصوصاًنوجوان طبقہ انٹر نیٹ کیفے ٹیریاز پر مثبت سر گرمیوں کی بجائے غیر اخلاقی ویڈیوز یا اس طرز کا دیگر مواد سرچ کرتا ہے جس کے بعد اسے ٹرانسفر ڈیٹا پن یا اپنے موبائل میں بھی ڈاﺅن لوڈ کر لیا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں مختلف موبائل شاپس پر بھی صرف چند روپوں کے عوض ایسی غیر اخلاقی ویڈیوز ،کلپس اور فلمیں موبائل میں ڈاﺅن لوڈ کر کے دی جاتی ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی ویب سائٹس کو سرچ کرتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…