پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

موبائل اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ ،گرفتارفلائٹ سٹیورڈ کے ساتھ کیا ہوا؟

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پی آئی اے میں سیاسی اقربا پروری عروج پر ہے موبائل اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلائٹ اسٹیورڈ شعیب محمد کو بحال کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق بد انتظامی کے بعد سیاسی اقربا پروری نے بھی قومی ایئر لائن کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے، ایئر لیگ کے عہدیدار فلائٹ اسٹیورڈ شعیب محمد کو 11 اگست 2014 کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کسٹم حکام نے پکڑا تھا، شعیب محمد کے قبضے سے 43 موبائل فونز اور 5 ہزار برطانوی پاﺅنڈز برآمد ہوئے تھے، شعیب محمد کے خلاف مقدمہ نمبر29/2014 درج کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ،مگر 6 روز بعد ہی اس کی ضمانت ہو گئی تھی۔شعیب محمد کو بطور سزا ایک ہفتے کے لیے معطل کیا گیا ایئر لیگ کی مداخلت پرپہلے ڈومیسٹک فلائٹس اور پھر انٹرنیشنل فلائٹس پر بحال کردیا گیا۔اور اسے نوازنے کی حد تویہ ہے کہ فلائیٹ اسٹیورڈ شعیب محمد کو صرف بین الاقوامی فلائٹس پر تعینات کردیا گیا ہے شعیب محمد ایئر لیگ میں چیف کونسلرتھا جو اب جوائنٹ سیکرٹری ہے ایئر لیگ اسلام آباد کے صدر عثمان خان،جنرل سیکرٹری ضیغم کیانی اور جی ایم فلائٹ سروسز نعیم یعقوب بھی قومی ایئر لائن کا نام بدنام کرنے والے کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب محمد کیخلاف فائل نمبر 210166 جی ایم فلائٹ سروسز نعیم یعقوب کو ہی بنا کر بھیجی گئی سیکرٹریٹ سے مارک کرکے فائل تمام ثبوتوں کے ساتھ جی ایم فلائٹ سروسز کو بھیج دی گئی۔تمام ثبوتوں کے باوجود کیس کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ جی ایم سیکورٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے شعیب محمد پیش نہیں ہورہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…