منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کو دی جانے والی 187 مبینہ ٹارگٹ کلرز کے ناموں پرمبنی فہرست کے بارے میں اہم انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)تفتیشی حکام نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی جانے والی 187 مبینہ ٹارگٹ کلرز کے ناموں پرمبنی فہرست میں موجود ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں موجود افراد بیرون ملک فرارہوچکے ہیں،تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پرملزمان کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی گئی 187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ملزموں کی کھوج میں سرگرداں ذرائع کہتے ہیں کہ فہرست میں شامل قمرعرف ٹیڈی، ظفرعرف ظفرو اور ارشدکالا جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں مقیم ہیں۔امتیازاور فہیم بھی ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔زیادہ تر ملزمان دبئی،ساتھ افریقہ،لندن اور ملائشیا فرار ہوئے۔مختلف ادوار میں گرفتار کیے گئے ان ٹارگٹ کلرز کے ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن کے مطابق فہرست میں شامل پہلا نام ابو عرفان عرف عرفی گرفتار ہوا اور پھر رہا کر دیا گیا۔ابوعرفان عرف عرفی لیاقت آباد ڈیتھ اسکواڈ کا رکن جبکہ عبید کے ٹو کا دست راست تھا۔ فہرست میں شامل نعمان عرف نومی ٹارگٹ کلرز کا ویجیلنس انچارج تھا ۔ڈی ایس پی نواز رانجھا کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر ابوعرفان کا ساتھی نومی نے ہی دیاتھاجبکہ وسیم عرف باس 26 اگست 2011 کے دوران عزیز آباد میں روپوش رہا۔فہرست میں نامزد شفیق الرحمن ٹارگٹ کلرز کے درمیان رابطوں کا ذمہ دار تھا جبکہ رافع لیاقت آباد اور رشید عرف سلطان اورنگی ٹاﺅن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا سربراہ تھا۔تفتیش کاروں کے مطابق فہرست میں شامل اویس دو فوجیوں کے قتل میں بھی ملوث رہا،ذرائع کے مطابق ان ملزموں کا کرائم ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ رینجرز نے 5 اگست 2015 کو 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھا تھا۔ رینجرز کے مطابق ملزمان 92 میں کیے گئے آپریشن میں حصہ لینے والے 208 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…