بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیوایم کے187ٹارگٹ کلرزمیں سے زیادہ تر کے بیرون ملک سے بھاگنے کا انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تفتیشی حکام نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی جانے والی 187 مبینہ ٹارگٹ کلرز کے ناموں پرمبنی فہرست میں موجود ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں موجود افراد بیرون ملک فرارہوچکے ہیں،تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پرملزمان کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کو دی گئی 187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست میں شامل کئی ٹارگٹ کلرز کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ملزموں کی کھوج میں سرگرداں ذرائع کہتے ہیں کہ فہرست میں شامل قمرعرف ٹیڈی، ظفرعرف ظفرو اور ارشدکالا جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں مقیم ہیں۔امتیازاور فہیم بھی ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔زیادہ تر ملزمان دبئی،ساتھ افریقہ،لندن اور ملائشیا فرار ہوئے۔مختلف ادوار میں گرفتار کیے گئے ان ٹارگٹ کلرز کے ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن کے مطابق فہرست میں شامل پہلا نام ابو عرفان عرف عرفی گرفتار ہوا اور پھر رہا کر دیا گیا۔ابوعرفان عرف عرفی لیاقت آباد ڈیتھ اسکواڈ کا رکن جبکہ عبید کے ٹو کا دست راست تھا۔ فہرست میں شامل نعمان عرف نومی ٹارگٹ کلرز کا ویجیلنس انچارج تھا ۔ڈی ایس پی نواز رانجھا کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر ابوعرفان کا ساتھی نومی نے ہی دیاتھاجبکہ وسیم عرف باس 26 اگست 2011 کے دوران عزیز آباد میں روپوش رہا۔فہرست میں نامزد شفیق الرحمن ٹارگٹ کلرز کے درمیان رابطوں کا ذمہ دار تھا جبکہ رافع لیاقت آباد اور رشید عرف سلطان اورنگی ٹاﺅن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا سربراہ تھا۔تفتیش کاروں کے مطابق فہرست میں شامل اویس دو فوجیوں کے قتل میں بھی ملوث رہا،ذرائع کے مطابق ان ملزموں کا کرائم ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ رینجرز نے 5 اگست 2015 کو 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھا تھا۔ رینجرز کے مطابق ملزمان 92 میں کیے گئے آپریشن میں حصہ لینے والے 208 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…