ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں پورن فلموں پر پابندی کے خلاف جہاں بالی ووڈ میں بہت سی آوازیں بلند ہوئی ہیں وہیں عرفان خان ان فلموں کے شدید خلاف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پورن فلموں نے صرف معصوم ذہنوں میں ہی گندگی نہیں بھری بلکہ ازدواجی محبت کے نظریئے کا ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے، اب میاں بیوی کے تعلقات محبت کی بجائے صرف تسکین تک محدود ہو گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں عرفان خان نے کہا کہ پورن فلمیں حقیقت سے بہت دور کی چیز ہیں، ان فلموں سے معصوم ذہن پراگندہ ہو رہے ہیں، یہ کسی بھی حوالے سے مفید نہیں ہے اور صرف نقصان کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے جسمانی تعلقات صرف جنسی عمل تک محدود نہیں ہیں، محبت ایک آرٹ ہے، یہ صرف جنسی اعضا کو دکھانے یا نام نہیں، پورن فلموں میں سب کچھ ہو سکتا ہے لیکن اس محبت کے عنصر کے کمی ہوتی ہے۔ ان فلموں نے محبت کو بھی صرف جنسی تسکین تک محدود کر دیا ہے۔