منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرز نے مزید6 ٹارگٹ کلرز گرفتارکرلئے،نام اور سیاسی جماعتوں سے وابستگی کی تفصیلات بھی جاری

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے وابستہ 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی اور 6 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ گرفتار افراد میں خرم عرف موچھڑ جو ایم کیو ایم یونٹ 28 انچارج ہے ۔ گرفتار دوسرے ٹارگٹ کلر کا نام محمود ہے۔ ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور ہتھیار چھپانے میں ملوث ہے۔ محمود ایم کیو ایم یونٹ 20 کا انتہائی متحرک کارکن ہے۔ ملزم نومبر 2014ءمیں گرفتار اور ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ ملزم محمود 2014ءمیں 47 افراد کے قتل میں گرفتار ہوا۔ تیسرا گرفتا رملزم شاہد عرف کالا ایم کیو ایم یونٹ 31 کا کارکن ہے۔ ملزم 16 ستمبر 2014ءکو گرفتار ہوا اور ضمانت پر رہا ہوا۔ ملزم نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ چوتھا ملزم مبین ایم کیو ایم یونٹ 20 کمیٹی کا رکن ہے۔ ملزم 17 مئی 2013ءکو گرفتار ہوا اور ضمانت پر رہا ہوا۔ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر کئی سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔ پانچواں ملزم زبیر عرف بانڈی ہے۔ رنچھوڑ لائن سیکٹر کا متحرک کارکن ہے۔ گرفتار ملزم لیاری گینگ وار اور سنی تحریک کے ساتھ مسلح تصادم میں ملوث ہے۔ ملزم 2013ءمیں کیش وین لوٹنے سمیت اور 2 سیکورٹی گارڈز کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 14 سب مشین گنز (ایس ایم جیز) بمعہ 120 راﺅنڈز، 12بور کی 5ریپیٹرز بمعہ 45 کارتوس، 30 بور کے 30 پستول بمعہ 110 راﺅنڈز،30 بور کے 2 ماﺅزر، ایک ایم پی فائیو، ایک 44بور کی رائفل، 1 نائن ایم ایم پستول بمعہ 82 راﺅنڈز، 8 ایم ایم کے 40 ایمونیشنز راڈز، 32 اوان بم، 2 یوبی آر ایل، 2 لائٹ مشین گنز (ایل ایم جیز) بمعہ 250 ایمونیشن راﺅنڈز ، 5کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلئے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…