پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا اب کیا بنے گا،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں کو بر قرار رکھنے کے فیصلے سے جمہوریت اور نواز شریف کو فائدہ ہوا ہے ،ایم کیو ایم کےلئے مشکل صورتحال شروع ہو گئی ہے اور 30دسمبر تک معاملات واضح ہو جائیں گے،پیپلزپارٹی کا بھی امتحان شروع ہونے والاہے اس کے بھی کیس تیار ہو رہے ہیں اور اس کا بھی ٹرائل ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ فوج اپنے گھر سے احتساب کا عمل شروع کرے اور فوج نے ایسا کر دیا ہے ۔ جو فوج اپنے افسران کااحتساب کر سکتی ہے وہ سیاستدانوں کوکیوں چھوڑے گی ، فوج کو احتساب کرنا چاہیے ۔ اس ملک میںسات خاندان اور انکے تیس بچے اس ملک کو ”ڈکار “گئے ہیں اور یہ ایک دوسرے کے لئے انشورنس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بڑا معرکہ ہوگا اور پیپلز پارٹی کے دم توڑنے کے بعداصل مقابلہ (ن) لیگ اور تحریک انصاف میں ہوگا۔ البتہ یہ بات ضرور سوچنے والی ہے کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ کس طرف جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ، فنکشنل لیگ اور نواز شریف سندھ نہیں جارہے اوور وہاں کی عوام کو وڈیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…