اسلام آباد(نیوزڈیسک) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے برمنگھم جانے والے غیر ملکی کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔اتوار کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے برمنگھم جانے والی قومی ایئر لائن کی پروازپی کے 791 کے مسافر محمد نواز کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کے مطابق ملزم محمد نوازبرطانوی شہریت کا حامل ہے اوراسے ہیروئن اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھی، جسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں