ڈیرہ غازی خان (نیوزڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 34 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ڈیرہ غازی خان میں پل مَبر کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ الٹ گئی ¾حادثے میں سات افراد جاں بحق اور چونتیس زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کوٹی ایچ کیو تونسہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس نے حادثے کا شکار کوچ کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔