لاہور(این این آئی )قومی احتساب بیورو کی اسپیشل ٹیم نے کروڑوں روپے کی خورد برد کے الزام میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اللہ بنگش کے صاحبزادے شوکت اللہ بنگش کو گرفتار کر لیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سیف اللہ بنگش کے صاحبزادے شوکت اللہ بنگش پر قصر ذوق گلبرگ میں کڑوڑوں کی رقم کی خوردبرد کاالزام ہے ۔ نیب کی طرف سے شوکت اللہ بنگش کو آج نیب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق شوکت اللہ بنگش کو 52.5ملےن کے قصر ذوق کی غےر قانونی فروخت کے الزام مےں گرفتار کےا گےا ہے یاد رہے کہ نیب پنجاب نے کروڑوں روپے کے گھپلوں کے الزام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چھاپہ مار کر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قاسم ضیاءکو بھی گرفتار کر کے نیب عدالت سے چودہ روزہ ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔