اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے کارکنان و ہمدردوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ستمبر 2013ء سے جاری کراچی آپریشن کے آغاز سے آج تک ایم کیو ایم کے 150 کے قریب کارکنان مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ ہیں جنہیں آج تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ لوگوں کی گمشدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے مقننہ نے رینجرز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار دیا تھا کہ شک کی بنائ پر کسی بھی شہری کو گرفتار کرکے اسے 24 گھنٹوں کے دوران عدالت میں پیش کر کے عدالتوں کے ذریعے 90 روز تک اس فرد سے تفیش کر سکتے ہیں لیکن ان خصوصی اختیارات کے باوجود کراچی میں کارکنان و ہمدردوں کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کیا جا رہا ہے جو کہ مقننہ کی جانب سے دئیے گئے اختیارات اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کے ساتھ جاری اس غیر آئینی و غیر قانونی عمل کو فی الفور بند کر کے تمام اداروں کو پابند کریں کہ وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائیاں عمل میں لائیں۔
ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ



















































