منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب ہیڈ کوارٹر میں دو بیوروکریٹ خواتین میں لڑائی ،ایک نے دوسری کے منہ پر فائل دے ماری

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹر میں دو بیوروکریٹ خواتین آپس میں لڑ پڑیں، ڈی جی نیب آگاہی و انسدادِ کرپشن عالیہ رشید نے غصے میں آکر ایڈیشل ڈائریکٹر نزہت کے منہ پر فائل دے ماری۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نزہت نے داد رسی کیلئے چیرمین نیب کو درخواست دے دی۔ حملہ آور ڈی جی عالیہ رشید کے رویہ کے خلاف اراکین پارلیمنٹ اور ملازمین بھی شکایت کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اور نیب ہیڈ کوارٹر میں دو بیورو کریٹ خواتین تکرار کے بعد ایک دوسرے سے الجھ پڑیں اور ڈی جی عالیہ رشید نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی فائل ایڈیشنل ڈائریکٹر نزہت کے منہ پر دے ماری۔ چیئرمین کے نام دی گئی درخواست میں نزہت نے بتایا کہ عالیہ رشید نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میں چھٹی پر تھی اورجب میں نے ثبوت دیئے کہ میں ڈیوٹی پر تھی تو اس نے طیش میں آکر فائل مجھے دے ماری۔ لڑائی کی آوازیں سن کر نیب کے ملازمین اکٹھے ہوگئے اور دونوں کے درمیان بیچ بچائو کرادیا۔ آن لائن کو یہ بھی معلوم ہواہے کہ ڈی جی عالیہ رشید جوکہ ایم این اے ہاسٹل میں واک کرتی تھیں تو انہیں اپنی موجودگی میں کسی دوسرے کو واک کرنے سیمنع کردیا تھا اس پر اراکین پارلیمنٹ نے سخت برا منایا تھا اور مبینہ طور پر شکایت کی گئی تھی کہ عالیہ رشید نیب کا نام استعمال کرکے لوگوں کو خوف زدہ کرتی ہیں جبکہ نیب کے سٹاف کا موقف ہے کہ عالیہ رشید کے خلاف پہلے بھی ایسے رویئے پر شکایات سامنے آئی ہیں ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نزہت نے تحریری طورپر چیئرمی نیب کو آگاہ کردیا ہے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…