منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیروں ، مشیروں کی پر کشش تنخواہوں میں پنجاب سب سے آگے

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب میں سرکاری ملازمین، بیوروکریٹس ،حکومتی وزیروں اور صوبائی مشیروں کی پر کشش تنخواہوں کے چرچے زبان زد عام ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاسی ، سماجی، اقتصادی ، مذہبی اور گیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی کے حوالے سے اعداد و شمار فراہم کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ایجنسی ”میڈیا ڈور” کی طرف سے جاری تازہ رپورٹ میں پنجاب میں ”پر کشش تنخواہوں” کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے حال ہی میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ میں بھاری بھرکم تنخواہوں پر نو ڈائریکٹروں کا تقرر کیا ہے جن میں سے چھ کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ مقرر ہے اوراکتوبر 2014 سے اب تک تقریباً 40لاکھ روپے بقایا جات کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔ وزیر صنعت وپیداوارمیں 5 افسروں کی تین برس کے کنٹریکٹ پر تقرری کی گئی ہے جن میں چیف فنانشل افسر 4لاکھ روپے ،چیف آفیسر آڈٹ 3لاکھ 25ہزار روپے، کمیٹی سیکرٹری 2لاکھ65ہزار روپے ،چیف آپریٹنگ آفیسر 3لاکھ 65ہزار روپے جنرل منیجر (آئی ٹی) دو لاکھ 75ہزار روپے پر بھرتی کیا گیا ہے۔ میڈیا ڈورکے چیف لیگل ایڈوائزر و سینئر قانون دان شہزاداعجاز کے مطابق شہباز شریف پنجاب کے حوالے سے مخلص ترین وزیر اعلیٰ ہیں تاہم انہیں محکموں میں کفایت شعاری رائج کرنی چاہئے حکومت کو من مرضی کے لوگوں کو نوازنے کیلئے قومی خزانے کے منہ اتنے بھی نہیںکھولنے چاہیں۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…