اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما رف صدیقی کی پارٹی رکنیت کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اعلامیے کے مطابق رف صدیقی کی پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بعد ایم پی اے کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں پارٹی سے متعلق دیگر اہم فیصلے اور مشاورت بھی کی گئی۔