اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم کی حمایت کرنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کو خط تحریر کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے ایم کیو ایم کو محب وطن جماعت کہنے پر خط تحریر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذواالفقار مرزا نے کہا ہے کہ خط میں ایم کیو ایم اور الطا ف حسین کو الگ الگ کرنے پر احتجاج کیا جائے گا ۔ایم کیو ایم کو بچانا ملک سے غداری کے مترادف ہو گا ۔ان کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کی موجودگی کراچی آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔