منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

قصورمیں بے قصوروںکیساتھ وحشیانہ سلوک کی لرزہ خیز تفصیلات

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(نیوزڈیسک)ڈی پی او قصورنے اس حواالے سے بتایا ہے کہ پولیس کوبچوں سے زیادتی کے 60 سے70ویڈیوکلپ ملے ہیں،تاہم قابل شناخت لوگ کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں کم عمربچوں سے زیادتی کاواقعہ منظرعام پرآنے کے بعد 280 بچوں سے زیادتی کی 400 ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔گینگ میں 25 سے زائد لوگ شامل بتائے گئے ہیں گھناﺅنے واقعہ سے اہل علاقہ بے بس نظر آ تے ہیں واقعہ تب سامنے آیا جب گذشتہ ہفتے زیادتی کا شکار ایک بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے عدم تعاون پر پولیس سے مڈبھیڑ ہوگئی اس تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے ، معلوم ہوا ہے کہ عرصہ دراز سے یہاں بچوں سے زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں ، کئی واقعات میں بچے اپنے گھروں سے زیورات چوری کرکے بلیک میلرز کو دے چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایک دکھیاری ماں نے بتایا کہ اس نے زیادتی کا شکار بچے کی ویڈیو ضائع کرنے کےلئے بلیک میلرز کو اپنا زیور بیچ کر چھ لاکھ روپے ادا کیے ۔ایک دس سالہ بچے نے بتایا کہ وہ گن پوائنٹ پر ان جرائم پیشہ عناصر کی زیادتی کا شکار ہوا۔ایک اور متاثرہ بچے کی ماں نے بتایا کہ گاﺅں میں ہر بچہ ان لوگوں کی زیادتی کا شکار ہوچکا ہے ۔ایک اور لڑکے نے بتایا کہ 2006 میں جب وہ نو سال کا تھا تو اس گینگ کے ہتھے چڑھا اور زیادتی کا شکار ہوا ۔ایک اور دس سالہ بچی کے والدین کا کہنا تھاکہ ان کی بچی کو اسکول یونیفارم میں زیادتی کا نشانہ بناکر فلمایا گیا پھر انہیں بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے ہتھیائے گئے تاہم پھر اس گینگ نے ان کی بچی کی ویڈیو ضائع نہیں کی یہی نہیں بلکہ ایک بچے نے بتایا کہ گینگ میں شامل شیرازی نامی شخص اسکائپ پر بیرون ملک کسی کو ویڈیو فراہم کرنے اور اس کے بدلے رقم کی بات کررہا تھا ۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…