کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، سندھ اسمبلی میں جب قرارداد پیش کی گئی تو ایم کیو ایم کے س ترہ ایم پی ایز غیر حاضر تھے اس سلسلے میں جب ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ سے نجی ٹی وی کے اینکر نے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ رہنما دو تین ماہ سے اسمبلی نہیں جا رہے مگر یہ وہ ہی بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ وہ کسی کے رابطے میں نہیں ہیں ملک میں ہیں یا ملک سے باہر ہیں کوئی نہیں جانتا، نجی ٹی وی کاکا دعویٰ ہے کہ ان رہنماﺅں میں فیصل سبزواری ،ڈاکٹر صغیراحمد اور دیگر اہم رہنما شامل ہیں۔