اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی میں اور پاکستانی حکمران بھارتی صدر کی تعزیت میں مصروف،وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج نے جمعرات کو بھارتی ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور سابق بھارتی صدر اے پی جے عبد الکلام کی وفات پر تعزیت کیلئے رکھی گئی کتاب میں تاثرات درج کئے ۔ مشیر خارجہ نے سابق بھارتی صدر کی وفات پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے بھارتی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی اس موقع پر مشیر خارجہ کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے بھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے ۔