بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سکاٹ لینڈ کاپاکستانی طالبات کیلئے قابل تحسین اقدام

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)سکاٹ لینڈ کی ممبر پارلیمنٹ و معروف اداکارہ تسمینہ احمد شیخ ، ممبر سکاٹش پارلیمنٹ حنا بارڈل، برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر پیٹر اوپٹن اور دیگر حکام نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور سکاٹ لینڈ کی حکومت اور برٹش کونسل کے اشتراک سے شروع کی گئی سکاٹش سکالرشپ حاصل کرنے والی طالبات سے انڈرگرایجوایٹ سٹڈی سنٹر کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ طارق مجید قریشی، قائمقام خزانہ دار راو ¾ محمد شریف اور پاکستان سکاٹش سکالرشپ سکیم برائے نوجوان خواتین حاصل کرنے والی مختلف یونیورسٹیوں کی طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن میں خواتین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان کی مالی امداد کرنے سے خواتین کی مشکلات میں کمی آئی گی۔ تسمینہ احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے اور سکاٹ لینڈ کی حکومت طالبات کی مالی مشکلات کے حل کرنے کے لئے سکالرشپس فراہم کر رہی ہے تاکہ خواتین اپنی تعلیم مکمل کر کے معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکیں۔ اس موقع پر طالبات نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ایک طالبہ کی آنکھوںمیں اس وقت فرط جذبات سے آنسو آگئے،طالبات نے کہا کہ ان کے گھریلو حالات کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کا حصول ان کے لئے ممکن نہ تھا ،اور مختلف تحقیقاتی پراجیکٹس پر کام کرنے کے لئے مالی وسائل بھی درکار تھے۔ تاہم سکاٹش سکالرشپ سکیم کے تحت ملنے والی مالی امداد سے ان کے لئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ممکن ہو پایا ہے جس کی وجہ سے انہیں روزگار کے بھی بہتر مواقع ملیں گے۔ اس موقع پر پاکستان سکاٹش سکالرشپ سکیم کے مختلف خدوخال پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…