بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا میں ری پولنگ کاعمل مکمل

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے دیگراضلاع کے360پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کاعمل مکمل ہوگیا ہے، پولنگ صبح7بجے شروع ہو کر شام 6بجے اختتام پذیر ہوگئی۔پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،میڈیا کوپولنگ سٹیشنز کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی ،پشاورمیں مختلف پولنگ سٹیشنز سے جعلی ووٹ پول کرنےوالے پانچ افراد کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔صوبے کے 14اضلاع میں ری پولنگ کےلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ،حساس پولنگ سٹیشن پرپولیس کےساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان بھی تعینات رہے،پشاورمیں بلدیاتی انتخابات میں ایک بارپھرجعلی ووٹوںکوپول کرنےوالی دوخواتین سمیت پانچ افرادکوگرفتارکرلیا ہے ،پولیس نے گرفتار کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیںپولیس کے مطابق بھانہ ماڑی میں دو خواتین جعلی ووٹ پول کرتے ہوئے گرفتارکرلی گئیں،خواتین کے قبضے سے جعلی ووٹ برآمد ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق یکہ توت پولیس نے صاحبزادہ پبلک سکو ل سے جعلی ووٹ پول کرتے ہوئے دو افراد حراست میں لے لیا،ادھرارمڑ پایاں میں سیاسی جماعت کے کارکن سے 30جعلی ووٹ برآمد ہوئے ،جعلی ووٹ پول کرنے والے کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ارمڑ میں جعلی ووٹوں سمیت گرفتار شخص کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے بتایاجارہاہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…