منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں لینڈ مافیا کی نذر ہونے والی کروڑوں روپے کی اراضی کا پتہ لگا لیا گیا

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہرقائد میں چائنا کٹنگ کے حوالے سے آئے روز نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں اور تازہ ترین انکشاف کے مطابق ایف آئی اے نے لینڈ مافیا نے نذر ہونے والے کروڑوں روپے مالیت کے 2 درجن سے زائد پلاٹس کا پتہ چلا لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں لینڈ مافیا کی نذر ہونے والے 28 پلاٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا نے پارکس، میدان، اسپتال اور مسجد کے لیے مختص کروڑوں روپے کی اراضی چائنا کٹنگ کے ذریعے بیچ ڈالی جب کہ لینڈ مافیا نے گلستان جوہر اسکیم 36 کا ماسٹر پلان بھی غائب کردیا۔لینڈ مافیا کی جانب سے گلشنِ اقبال، لیاقت آباد، غریب آباد اور دیگرعلاقوں میں ریلوے کی اربوں روپے ارضی پر بھی قبضہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا قبضہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے کیا گیا، ریلوے اراضی پر قبضے کی تحقیقات بھی ایف آئی اے سے کرائے جانے کا امکان ہے جب کہ قبضہ کی گئی زمین کا ریلوے حکام نے بھی ریکارڈ ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…